مریم نواز ابھی سیاسی میدان میں اتری نہیں اور عمران خان خوفزدہ ہیں طلال چوہدری

جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، طلال چوہدری


January 25, 2017
جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، طلال چوہدری۔ فوٹو: ایکسپریس

QUETTA: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیاسی میدان میں اتری نہیں کہ عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیاسی میدان میں اتری نہیں کہ عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور انہوں نے مریم نواز کو سیاست سے روکنے کے لیے جھوٹا الزام لگایا تاہم پاناما کیس میں سماعت جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے عمران خان بے نقاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ اگر مگر نہیں واضح آنا چاہیے اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی عمران خان نے دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگائے اور ان الزامات کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا تاہم یہ الزامات عدالت میں آئے تو جھوٹ ثابت ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں