گوجرانولہ میں تشدد کا شکارکمسن ملازمہ سے زیادتی کا بھی انکشاف

کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے، پولیس

مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل۔ فوٹو: فائل

اروپ کے علاقے میں 12 سالہ کمسن ملازمہ کونا صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں 12 سالہ بچی آصف اورعمران نامی افراد کے گھرمیں ملازمت کرتی تھی، بچی گھرکا کام ختم کرنے کے بعد جب گھرواپس آئی تو اس کے چہرے پر جلنے کے نشان موجود تھے۔ بچی کے والدین جب اسے اسپتال لے کرگئے تو ڈاکٹروں نے بچی کا طبی معائنہ کیا، ملازمہ کے طبی معائنے میں تشدد کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: طیبہ تشدد ازخود نوٹس

پولیس کا کہنا ہے کہ آصف نامی شخص نے بچی کے منہ پرچائے پھینکی ہے، دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Load Next Story