تابوت سپریم کورٹ سے نہیں بلکہ لال حویلی اور بنی گالا سے نکلیں گے رانا ثنااللہ

سپریم کورٹ سے تابوت نکلنے کی باتیں انتہائی غیر مناسب ہیں، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک January 25, 2017
سپریم کورٹ سے تابوت نکلنے کی باتیں انتہائی غیر مناسب ہیں، رانا ثنااللہ فوٹو:فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تابوت سپریم کورٹ سے نہیں بلکہ ایک تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے نکلے گا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کریں سپریم کورٹ سے تابوت نکلنے کی باتیں انتہائی غیر مناسب ہیں کیونکہ سپریم کورٹ سے فیصلے آتے ہیں تابوت نہیں نکلتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رانا ثنااللہ اور سعد رفیق زبان ٹھیک کریں

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تابوت سپریم کورٹ سے نہیں بلکہ ایک تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے نکلے گا جب کہ 12 اکتوبر کو میں ایک کارکن تھا اور مجھ پر تشدد ہوا لیکن شیخ رشید چوہے کی طرح بل میں گھس گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں