جلد پاکستان میں معیاری فلمیں بنائی جائینگی ستیش آنند

پاکستان کی فلم آج بھی اپنا مقام رکھتی ہے کچھ وقت کے لیے خلا آیا ہے۔جو مل کر پر کرنے کی کوشش کریں گے۔


Showbiz Reporter January 01, 2013
پاکستانی ڈرامہ نے ایک بار پھر عوام میں اپنی جگہ بنا لی ہے،ستیش آنند۔ فوٹو : فائل

معروف فلم پروڈیوسر ستیش آنند نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں نے ایک بار پھر عوام میں اپنی جگہ بنا لی ہے نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں اور ڈرامہ نویس اپنی کہانیوں میں روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کررہے ہیں اور یہی موضوعات عوام کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کی کامیابی دیکھ کر فلم انڈسٹری کی بھی بحالی کا خواب دیکھ رہے ہیں اور جلد پاکستان میں معیاری فلمیں بنائی جائینگی پاکستان کی فلم آج بھی اپنا مقام رکھتی ہے کچھ وقت کے لیے خلا آیا ہے۔جو مل کر پر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی فنکار کام کرنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں اوران کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کسی بھی کردار کو نبھاتے ہوئے اس میں ڈوب جاتے ہیں جو عوام کو متاثر کرتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ آج کا ڈرامہ دیکھ کر 1980کی دہائی یاد آجاتی ہے کہ جب لوگ ڈرامے کو دیکھنے کے لیے دفاتر سے جلدی فراغت حاصل کرکے اپنے گھروں کو لوٹا کرتے تھے اور گھر کی خواتین اپنا کام جلدی جلدی نمٹایا کرتی تھیں آج پھر وہی مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں