مریم کی قبرکشائی نمونے تجزیاتی لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے

وزیراعلیٰ کی اسپیشل ٹیم کی موجودگی میں فرانزک ٹیم نے نمونے حاصل کیے


Numainda Express July 28, 2012
وزیراعلیٰ کی اسپیشل ٹیم کی موجودگی میں فرانزک ٹیم نے نمونے حاصل کیے، فوٹو رانا تنویر

ISLAMABAD: مریم قتل کیس میں شفاف تفتیش کے لیے مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی اوروزیراعلیٰ کی اسپیشل ٹیم کی موجودگی میں فرانزک ٹیم نے اس کے جسم کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کرکے تجزیاتی لیبارٹری کو بھیج دیے ۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے از خود نوٹس کے بعد نواحی علاقے 15 آٹھ آر میں مقتولہ مریم بی بی کے مقدمے کی ازسرنو تفتیش شروع کی گئی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قائم کردہ ٹیم آر پی او ذوالفقار چیمہ'

ڈی آئی جی چوہدری شفیق اور ایس ایس پی طارق ملک کی درخواست پر قبر کشائی کی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری قبرستان کے چاروں اطراف متعین تھی جبکہ قبرکشائی کی نگرانی علاقہ مجسٹریٹ رحمن الہی نے کی۔ فرانزک ٹیم نے ڈاکٹر محبوب جیلانی کی قیادت میں نمونے حاصل کرنے کا کام کیا۔قبرستان میں مقتولہ کی رشتے دارخواتین بھی تھیں۔

نمونے حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے کوئی رائے نہیں دی۔ انھوں نے بتایا کہ جب تک ٹشوز اور نمونوں کے لیبارٹری نتائج نہیں آجاتے کوئی رائے نہیں دی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں