بل گیٹس سے ایک کھرب ڈالرز کتنی دوری پر

بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، رپورٹ

بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، رپورٹ، فوٹو؛ فائل

BAHAWALPUR:
دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور 2042 تک وہ دنیا کی پہلی ایسی امیر ترین شخصیت بن سکتے ہیں جس کے پاس ایک کھرب ڈالرز ہوں گے۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کا شمار دنیا کے ان 8 افراد میں ہوتا ہے جن کے پاس دنیا کی نصف غریب آبادی کی دولت موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے


بین الاقوامی جریدے ''فوربس'' کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین انسان ہیں اور اس وقت ان کے کل اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بل گیٹس مسلسل تیسرے سال دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست

بین الاقوامی ادارے آکسفام کی جانب سے بھی ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو 2042 تک وہ دنیا کے پہلے ایسے امیر ترین شخص بن جائیں گے جو ایک کھرب ڈالر کا مالک ہوگا۔

Load Next Story