شاہ زیب کے قتل میں نامزد ایک اور ملزم کراچی سے گرفتار

شاہ زیب قتل کیس میں درخشاں پولیس اس سے قبل بھی ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے


ویب ڈیسک January 02, 2013
شاہ رخ جتوئی کے مینجر مصطفیٰ جتوئی کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے مینجر مصطفیٰ جتوئی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اورنگزیب کے جواں سال بیٹے شاہ زیب کے قتل میں نامزد ملزمان میں سے شاہ رخ جتوئی کے مینجر مصطفیٰ جتوئی کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شاہ زیب قتل کیس میں درخشاں پولیس اس سے قبل بھی ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے جو شاہ رخ جتوئی کا محافظ ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شاہ زیب قتل کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندہ کو 4 جنوری کو کیس کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے شاہ زیب خان کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معمولی تنازع پر با اثر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں