ٹوئنٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ پاکستانی کرکٹرز کو بھارتی ویزے جاری

امید ہے کہ قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے گی،چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

امید ہے کہ قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے گی،چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ۔ فوٹو: فائل

ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا، بھارتی وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ہائی کمشنر نے ٹیم کو ویزے جاری کر دیے۔

میگا ایونٹ کا حصہ بننے کیلئے گرین شرٹس 28 جنوری کو روانہ ہوں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب 29 جنوری کو ہوگی جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ویزے جاری نہیں ہوسکے

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکم فروری کو مدمقابل ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، امید ہے کہ قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے گی۔

 
Load Next Story