فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر میں ہلاک مداح کی ماں نے شاہ رخ کو بیٹا قراردیدیا
ہمیں شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں یوں کہ وہ اس حادثے کے ذمہ دار نہیں ہیں، مداح کی والدہ کا بیان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' کی تشہیر کے دوران ودودرا ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہونے والے مداح فرید پٹھان کی والدہ نے شاہ رخ کو بیٹا قرار دے کر ہندو انتہا پسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔
گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ''رئیس'' کی تشہیری مہم کے سلسلے میں گجرات پہنچے جہاں ودو درا ریلوے اسٹیشن پر کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن شاہ رخ کو دیکھنے کے لیے آنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں فرید پٹھان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے اداکار کے خلاف محاذ کھڑا کردیا تھا لیکن اب جاں بحق ہونے والے مداح کی والدہ نے بیان دے کرہندو انتہا پسندوں کے مذموم عزائم کوناکام بنا دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' کی تشہیرکے دوران ایک شخص ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق فرید پٹھان نامی مداح کی والدہ نے کہا کہ ہمیں شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ وہ اس حادثے کے ذمہ دار نہیں ہیں بلکہ وہ بھی میرے بیٹے کی طرح ہیں اسی لیے اس واقعے کو فلم کی تشہیری مہم سے نہ جوڑا جائے۔
واضح رہے کہ فرید پٹھان کی ہلاکت کے بعد بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سیکریٹری جنرل کیلاش وجے ورگیا نے شاہ رخ خان کو موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔