والد کو قتل کیا گیا مائیکل جیکسن کی بیٹی کا دعویٰ

ایک وقت ایسا آگیا تھا جب ’’میرے والد کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا، پیرس جیکسن


ویب ڈیسک January 25, 2017
ایک وقت ایسا آگیا تھا جب ’’میرے والد کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا، پیرس جیکسن، فوٹو؛ فائل

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس مائیکل کیتھیرائن جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا جب کہ ان کی زندگی میں ایسا وقت آگیا تھا جب وہ کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی موت کے تقریباً 8 سال بعد ان کی بیٹی پیرس جیکسن نے ایک انٹریو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو سازش کے تحت قتل کیا گیا کیوں کہ ان کے موت کے وقت ایسے بہت سے اشارے موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کو قتل کیا گیا جب کہ خاندان کے تمام افراد سمیت ان کے مداح بھی جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک پلان کے تحت کیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

پیرس مائیکل نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بہت سے لوگ مائیکل جیکسن کو قتل کرنا چاہتے تھے اور میں نے ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آگیا تھا جب ''میرے والد کہا کرتے تھے کہ انہیں مار دیا جائے گا'' جب کہ میں لوگوں کے لیے کچھ اشارے چھوڑرہی ہوں جس سے اس شخص کا پتا لگایا جاسکے۔

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گلوکار کی موت نشہ آور دواؤں کے زیادہ استعمال سے واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔