قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی
اسپیشل سیونگز 9.8، ریگولر انکم 10.36، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح 10.84 فیصد ہوگی۔
محکمہ قومی بچت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔
گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق یکم جنوری 2013 سے ہوگیا، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکائونٹس پر منافع کی نئی شرح بالترتیب 9.80 فیصد، 10.368فیصد، 10.84 فیصد اور 6.65 یصد مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ 3 ماہ، 6 ماہ اور ایک سال کے قلیل مدتی بچت سرٹیفکیٹس کے لیے نئی شرح بالترتیب 8.85 فیصد، 8.90 فیصد اور 8.95 فیصد کر دی گئی ہے، علاوہ ازیں بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکائونٹس پر منافع کی شرح پر بھی نظرثانی کرتے ہوئے منافع کی شرح 12.72 فیصد کردی گئی ہے۔