ٹرمپ کے دستخط پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ٹرمپ کے دستخط دیکھنے میں دل کے ای سی جی سے ملتے جلتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے


ویب ڈیسک January 25, 2017
ٹرمپ کے دستخط دیکھنے میں دل کے ای سی جی سے ملتے جلتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں 11 ممالک سے تجارتی معاہدے ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کئے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے دستخط پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم، 6 ایگزیکٹیو آرڈرز سمیت پالیسی صفحات پر بطور صدر دستخط کئے لیکن جب انہوں نے 11 ملکوں سے تجارتی معاہدہ ( ٹرانس پیسیفک معاہدے) سے علیحدگی کے حکم نامے پر دستخط کئے تو اس کی باقاعدہ طور پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرمپ کے دستخط پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جین گرے نامی شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کے دستخط شیطانوں کی جانب سے آنے والی صوتی لہریں دکھائی دے رہی ہیں۔



ٹوئٹر پر فرضی نام ہارڈلی سیرئیس کے نام سے صارف نے لکھا کہ یہ ٹرمپ کےدستخط ہیں یا زلزلے کی پیمائش کرنے والے ریکٹر اسکیل کے اشارے بتانے والی لکیریں۔



جدیدیہ کارلوس ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ٹرمپ کے دستخط آلودہ ڈی این اے کی ترتیب دکھائی دیتے ہیں۔



اسی طرح بعض تبصروں میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دستخط دیکھنے میں دل کے ای سی جی سے ملتے جلتے ہیں جب کہ بعض یہاں تک کہہ گئے کہ امریکا کے نئے صدر اپنے دستخط میں بہت سی کیلیں بناتے ہیں جن کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں پایا جاتا اور زیادہ تر حروف کو ایک دوسرے سے علیحدہ پہچانا نہیں جا سکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں