یوسین بولٹ ایک گولڈ میڈل سے محروم 

ڈوپنگ اسکینڈل سامنے آنے پر کئی نامور ایتھلیٹس کے میڈلز واپس ہوچکے ہیں۔


Sports Desk January 25, 2017
ڈوپنگ اسکینڈل سامنے آنے پر کئی نامور ایتھلیٹس کے میڈلز واپس ہوچکے ہیں- فوٹو فائل

جمیکن اسپرنٹ اسٹار یوسین بولٹ کو اپنے جیتے گئے 9 اولمپکس میڈلز میں سے ایک سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

2008 بیجنگ اولمپکس میں یوسین بولٹ کی ٹیم نے 100x4 ریلے میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا اور بولٹ بھی اس کا حصہ رہے تھے تاہم اب ڈوپنگ سیمپلز کی ازسرنو جانچ میں جمیکا کی فاتح ٹیم کے ایک ممبر نیسٹا کارٹر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے مرتکب نکل آئے، ٹیم اسافا پاول، نیسٹا کارٹر، یوسین بولٹ اور مائیکل فریٹر پر مشتمل تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یوسین بولٹ کی زندگی پر فلم

واضح رہے کہ روسی ڈوپنگ اسکینڈل پر آنیو الی تفصیلی رپورٹس کے بعد حکام نے 2008 اور2012 اولمپکس کے ڈوپنگ سیمپلز کی ازسرنو جانچ کا عمل شروع کررکھا ہے، جس میں اس سے قبل بھی کئی نامور ایتھلیٹس کے میڈلز واپس ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |