پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خلاف بات نہ کرنے دینے پر احتجاج کا فیصلہ
پی ٹی آئی ارکان کو مائیک نہ ملا تو کسی کو بھی بولنے نہیں دیا جائے گا، پارٹی اجلاس میں فیصلہ
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حکمت عملی طے کرلی جس کے تحت وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی اجلاس چیرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں وائس چیرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکریٹری جہانگیرترین سمیت دیگر اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاناما پیپرز سمیت کل قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی جس میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک استحقاق پر کھل کر بات کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کیا جائے گا، مائیک ملا تو بات ہوگی اور نہ ملا تو کسی کو بھی بولنے نہیں دیا جائے گا اور تحریک استحقاق پر نہ بولنے دینے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ ہوگا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے بیان کے بعد ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔