قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت ہوگی


ویب ڈیسک January 25, 2017
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت ہوگی، فوٹو؛ فائل

MULTAN: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت ہوگی۔

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج دن 2 بجے خورشیدشاہ کی زیرصدرات ان کے چیمبر میں طلب کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خلاف بات نہ کرنے دینے پر احتجاج کا فیصلہ

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت ہوگی جب کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے بیان کے بعد ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔