صحافی کے سوال پر کنگنا کا پیار بھرا طمانچہ

صحافی نے اداکارہ سے پولیس کے کردار سے متعلق جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔


ویب ڈیسک January 25, 2017
صحافی نے اداکارہ سے پولیس کے کردار سے متعلق جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر خوشگوار موڈ میں ان کے منہ پر ہلکا سا طمانچہ دے مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا سے بات چیت کے دوران خوشگوار ماحول میں محو گفتگو تھیں کہ اس دوران صحافی نے ان سے فلم میں پولیس کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے تسلی بخش جواب دیا تاہم صحافی کی جانب سے جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا تو اداکارہ نے اسی خوشگوار موڈ میں صحافی کے منہ پر ہلکا سے تمانچہ مارا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ بھی اس کے بعد مسکراتے ہوئے چلتی بنیں لیکن ساتھ ہی صحافی کی بانچھیں کھل گئیں اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔


واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی آنے والی فلم''رنگون'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔