KARACHI:
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے عائشہ منزل بم دھماکے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی شہادت پر آج یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی۔ آج ایم کیو ایم کی تنظیمی اورسیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، شہیدوں کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ ٹرانسپورٹ اور دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
الطاف حسین نے بس دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے دینے اور زخمیوں کی مالی معاونت کی بھی ہدایت کی ہے اور حکومت سندھ سے بھی مالی امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ایم کیو ایم کے جلسے سے واپسی پر کارکنان کی کھڑی بس میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔