پولیس کی ماہانہ کارکردگی اشتہاری ملزمان سمیت 187 گرفتار
بندوق 16 پستول، 11 کلو چرس، کچی شراب اور مین پوری کی ہزاروں پڑیاں برآمد
ISLAMABAD:
ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے ماہانہ پریس رپورٹ میں بتایا ہے کہ اغوا، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث 187 خطرناک روپوش اور اشتہاری ملزمان شفیق انصاری، ابوالحسن انصاری، تاجو چاکرانی، مراد بروہی، اسماعیل بروہی اور دیگر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ساڑھے 11 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس، 8 بوتلیں 46لیٹر کچی شراب، 13 پینٹین واٹ ون برآمد کرکے ملزمان اسماعیل بروہی، عطا محمد بھانوجو، محبوب کھوسو، قربان درس، غلام رسول کوری اور دیگر کے خلاف منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرکے ایک بندوق، 16 پسٹل، ایک ریوالور، 3 دیسی پستول، 65 گولیاں اور 11 کارتوس برآمد کرکے ملزمان فاروق شر، غلام حیدر بلیدی، سجاد نظامانی، اصغر خاصخیلی، عبدالستار ماچھی، مختیار لغاری اور دیگر کیخلاف 13-D آرڈیننس کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔
جبکہ صحت کیلیے نقصان دہ مین پوری اور گٹکے کی ہزاروں پڑیاں برآمد کرکے ملزمان رمضان، محمد علی، سچواوڈ، سلیم، آصف اور اکبر راجپوت اور دیگر کیخلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ ضلع بھر میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر دائو پر لگی رقم 16550 روپے برآمد کرکے ملزمان الہورایو، غلام رسول، سلیم، شوکت اعظم اور دیگر کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت کیس درج کردیا جبکہ ضلع بھر میں غیر رجسٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے 789 موٹر سائیکلیں، ایک کار، 3 رکشا، 01 وین ایک ٹرک، ایک ٹریکٹر، ایک شہزور، ایک سوزوکی برآمد کرکے دفعہ 550 CRPC کے تحت کارروائی کی گئی ہے جبکہ مسروقہ مال میں سے 1357000 ہزار روپے کا مال واپس کرالیا گیا ہے۔