سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس کی آل ٹائم الیون میں شعیب اختر کی شمولیت

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سابق انگلش اوپنر کا انتخاب نہیں بن پائے۔


Sports Desk January 25, 2017
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سابق انگلش اوپنر کا انتخاب نہیں بن پائے ۔ فوٹو: فائل

سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس نے اپنی آل ٹائم الیون میں پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو شامل کرلیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سابق انگلش اوپنر کا انتخاب نہیں بن پائے، حیران کن طور پر رکی پونٹنگ اور کمار سنگاکارا بھی ان کے معیار پر پورا نہیں اترپائے، ٹنڈولکر ان کی ٹیم میں شامل واحد بھارتی ثابت ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا

اسی طرح انھوں نے ڈیل اسٹین پر بھی مورن مورکل کو ترجیح دی، اسٹروس کی آل ٹائم الیون میں مارکوس ٹریسکوتھک، الیسٹرکک، جسٹن لینگر، جیک کیلس، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، مورن مورکل، گلین میک گرا اور شعیب اختر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔