ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں ترجمان پی ایس او

سی این جی بندش کے دوران تمام ڈپوؤں سے پٹرولیم مصنوعات دن رات فراہم کی جائیں گی۔


APP January 02, 2013
اسلام آباد میں ڈیزل اور پٹرول کی قلت کی وجہ سے پی ایس او کے بعض سٹیشنز کی بندش کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان پی ایس او فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ضروریات کیلیے ڈیزل اور پٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

پی ایس او نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے ملک بھر میں اپنے ڈپوؤں اور تنصیبات سے دن رات پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سی این جی کی بندش کے دوران ایندھن کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

6

کمپنی کے سیلز آفیسر ڈیلر کے ساتھ مل کر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ڈیزل اور پٹرول کی قلت کی وجہ سے پی ایس او کے بعض سٹیشنز کی بندش کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، تمام پٹرول پمپوں سے ڈیزل اور پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں