حکومت روزگاردے توانگریزکی نوکری نہ کریں نیٹو کنٹینر ڈرائیورز

لیویزہرچیک پوسٹ پر8 ہزار روپے تک وصول کرتے ہیں، اسلحہ روکنا حکومت کا کام ہے


Monitoring Desk July 28, 2012
لیویزہرچیک پوسٹ پر8 ہزار روپے تک وصول کرتے ہیں، اسلحہ روکنا حکومت کا کام ہے. فوٹو اے ایف پی

نیٹوسپلائی لے جانیوالے ڈرائیوروں نے کہاہے کہ حکومت روزگار دے توانگریزکی نوکری نہ کریں،افغانستان تک نیٹو سپلائی لے جانا جان جوکھوں کاکام ہے ۔بروکر ڈرائیورز اور حکام کے درمیان مڈل مین کا کام کرتا ہے جو 16 ہزار لے کر ڈرائیوروں کو 4 ہزار دیتاہے۔ لیویز فورسزہرچیک پوسٹ پر8 ہزار روپے تک وصول کرتے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں اینکر پرسن نادیہ نقی سے گفتگو میں نیٹو سپلائی لے جانے والے ایک ڈرائیور نے کہاکہ نیٹو سپلائی لے جانے والے ڈرائیورز کو20 ہزار تنخواہ دی جاتی ہے اور ہر گاڑی کو 4ہزارروپے دیہاڑی دی جاتی ہے لوگوں نے قسطوں پرگاڑیا ں خریدکراس کاروبار میں لگا دی ہیں ۔ایک ادھیڑ عمر ڈرائیور نے کہاکہ جب ہم پاکستان کے علاقے سے نکل جاتے ہیں تو پھر ہمیں کوئی خطرہ نہیں رہتاہم نے کئی بار سڑک کے کنارے لاشیں بکھری دیکھی ہیں۔

ایک ڈرائیور نے کہاکہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں ہوتی کہ دیکھ سکیں کہ ٹینکر میں کیا ہے اسلحہ ہے یا پھر کھانے پینے کی چیزیںکیونکہ ٹینکر پرسیل لگی ہوتی ہے ۔اگر ٹینکرز میں اسلحہ لے جایا جارہا ہے تو بہت غلط ہے مگر ہم اس کو روک نہیں سکتے یہ روکنا حکومت کا کام ہے ۔ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔پاکستان کے لیے جان دے سکتے ہیں لیکن امریکیوں کی غلامی نہیں کرسکتے مگر اسوقت مجبوری ہے کہ ہمیں کرنا پڑرہا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں