پاکستان کو 2012 میں ڈونرز نے 2 ارب37 کروڑ ڈالر دیے

عالمی بینک 54 کروڑ 67 لاکھ اور اے ڈی بی نے 22 کروڑ 25 لاکھ ڈالر فراہم کیے


Khususi Reporter January 02, 2013
امریکا 82.5 کروڑ، جاپان 38.8 کروڑ، برطانیہ 7 کروڑ اور آسٹریلیا سے 6 کروڑ ڈالر ملے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان نے سال 2012 کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سمیت دیگر ڈونر اداروں اور ممالک سے مجموعی طور پر 2 ارب 37 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ جنوری تا دسمبر 2012کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ممالک کی طرف سے پاکستان کو 1ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کی دوطرفہ جبکہ 82 کروڑ 61 لاکھ ڈالر مالیت کی کثیر طرفہ فنانسنگ فراہم کی گئی، عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کو 54 کروڑ 67 لاکھ ڈالرجبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے 22 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کی کثیرطرفہ امداد فراہم کی گئی۔

7

حکام کے مطابق گزشتہ سال ڈونر ممالک میں سے امریکا کی طرف سے 82 کروڑ 48 لاکھ ڈالر مالیت کی فنانسنگ فراہم کی گئی جس میں 81 کروڑ70 لاکھ ڈالر مالیت کی یو ایس ایڈ کے ذریعے ملنے والی امداد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ کی طرف سے 7کروڑ18لاکھ ڈالر، آسٹریلیا کی طرف سے 6کروڑ 14 لاکھ، یورپی یونین کی طرف سے 2کروڑ10لاکھ، سعودی عرب کی طرف سے 14 لاکھ اور جاپان کی طرف سے 38 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی دوطرفہ فنانسنگ فراہم کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں