بلدیہ فیکٹری کیس حماد صدیقی کی گرفتاری اوررؤف صدیقی کوشامل تفتیش کرنے کا حکم

بلدیہ فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان سے انکار کردیا۔


ویب ڈیسک January 26, 2017
بلدیہ فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان سے انکار کردیا۔ فوٹو؛ فائل

HYDERABAD: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظورکرتے ہوئے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرنے اور رؤف صدیقی کوشامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظورکرلیا جس کے مطابق گرفتارملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے 25 کروڑ روپے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری جلانے کا اعتراف کیا ہے جب کہ دوسری جانب رحمان عرف بھولا نے اپنے بیان سے مکرتے ہوئے فیکٹری میں آگ لگانے سے انکارکردیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر رحمان بھولا کا کہنا تھا اسے کیس میں پھنسانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اس نے کوئی اعترافی بیان دیا اور نہ ہی فیکٹری میں آگ لگائی۔

ادھر رؤف صدیقی کا کہنا ہےعدالت کی طرف سے طلب کیے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے جب کہ پولیس چالان میں بتایا گیا ہے رؤف صدیقی اورحماد صدیقی نے مقدمے سے دستبرداری کے لیے فیکٹری مالکان سے رقم بھی وصول کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں