دھابے جی ریلوے ٹریک سے بم برآمد بزنس ٹرین بال بال بچ گئی

پونے 3کلو وزنی بم کیک کے اندرچھپایا گیا تھا


Nama Nigar January 02, 2013
دھابے جی کے قریب ریلوے ٹریک سے کیک کے اندر چھپایا گیا پونے 3 کلو گرام وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ فوٹو: فائل

سال نو کے آغاز پر دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

دھابے جی کے قریب ریلوے ٹریک سے کیک کے اندر چھپایا گیا پونے 3 کلو گرام وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا، لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کا ملازم کی مین محمد موسیٰ کھوسو سال نو 2013 کے آغاز پر صبح جب اپنی ڈیوٹی پر پہنچا تودھابے جی ریلوے اسٹیشن سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر یعقوب شاہ پوائنٹ کے قریب ٹریک پر موجود ایک بیگ پر اس کی نظر پڑی جب اسے کھول کر دیکھا تو بیگ میں بم موجود تھا جس پر موسیٰ کھوسو نے ریلوے انتظامیہ کو اطلاع دی اور ساتھ ہی بم میں لگی پنوں کو نکال دیا جس کے باعث مذکورہ بم ناکارہ ہوگیا۔

06

تاہم ایک گھنٹہ بعد ہی ریلوے انتظامیہ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گئے، بم ڈسپوزل کے انسپکٹر غلام یٰسین برڑو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ پونے 3 کلو وزنی دیسی ساختہ بم تھا جس کے پھٹنے سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔ دوسری جانب اے ڈبلیو آئی ریلوے فضل محمد سومرو نے بتایا کہ مذکورہ بم کو ناکارہ بناکر لاہور سے کراچی آنے والی بزنس ٹرین کو بڑی تباہی سے بچایا گیا ہے، اس موقع پر ریلوے پولیس سمیت ڈی ایس میرپور ساکرو جمن پنہور اور ایس ایچ او دھابے جی نوتک خان بلوچ بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں