وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے شیخ رشید

پاناما لیکس کا ایک کیس عدالت کے اندر انصاف پر لڑا جا رہا ہے جبکہ دوسرا باہر دھمکی کی زبان میں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک January 26, 2017
یہ وہ زمانہ نہیں جب جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا گیا تھا، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

MIRAMSHAH: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشرہ کرپشن سے پاک ہونے تک ملک ترقی نہیں کرے گا، پاناما لیکس کا ایک کیس عدالت کے اندر انصاف اور حقیقت پر لڑا جا رہا ہے جبکہ دوسرا باہر دھمکی کی گندی زبان میں لڑا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرایا گیا قطری شہزادے کے خط سمیت تمام دستاویزات جعلی ہیں لیکن اگر کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ اور سعد رفیق اپنی زبان ٹھیک کریں

شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس میں 2 پٹاریاں کھلی ہیں لیکن ابھی تک مخدوم علی خان اور شاہد حامد کی پٹاری سے کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ زمانہ نہیں جب جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر حملہ کیا گیا تھا لیکن وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں