سال کی بہترین ٹیم پاکستان نظرانداز

منتخب کردہ پلیئرز میں ویرات کوہلی اور سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے علاوہ دیگر کوئی ایشین شامل نہیں۔


Sports Desk January 02, 2013
منتخب کردہ پلیئرز میں ویرات کوہلی اور سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے علاوہ دیگر کوئی ایشین شامل نہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا میں اسپانسر ادارے کی جانب سے ترتیب دی جانے والی 2012 کی ورلڈ ٹیم آف دی ایئر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہوسکا۔

پانچ ممالک کے 12 پلیئرز کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے ویرات کوہلی اور سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے علاوہ دیگر کوئی ایشین شامل نہیں، آسٹریلیا کے تین پلیئرز کپتان مائیکل کلارک، مائیک ہسی اور پیٹر سڈل، انگلینڈ سے الیسٹرکک، میٹ پرائر، گریم سوان اور جمی اینڈرسن جبکہ جنوبی افریقہ سے ہاشم آملا، ڈیل اسٹین، اور جیک کیلس کا نام شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں