کرپشن میں کمی موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے شہبازشریف

عوام دھرنادینےوالوں اور کرپشن کےریکارڈ بنانےوالوں کو مسترد کرچکےہیں، شہبازشریف


ویب ڈیسک January 26, 2017
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شہباز شریف: فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اورشفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، کرپشن کو کسی صورت برداشت نا کرنے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اورپاکستان میں کرپشن میں کمی اورشفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔بین الاقوامی اداروں نے بھی حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پرمہرتصدیق ثبت کی، حکومت نے اربوں روپے بچاکرعوامی فلاح کے منصوبوں پرخرچ کیے جس کے سب معترف ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان کا کرپشن پر قابو والے ممالک میں دوسرا نمبر

بعد ازاں رکن قومی اسمبلی رضا حیات سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، عوام دھرنا دینے والوں اور کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو مسترد کرچکے ہیں، ن لیگ کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیارمیں اپنی مثال آپ ہیں، ساڑھے 3 برس کے دوران دیانت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لارہی ہے، پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |