دورہ بھارت کے پیش نظر سڈنی میں اسپن وکٹ تیار

سری لنکا کیخلاف کل شیڈول ٹیسٹ میں مائیکل کلارک کی شرکت متوقع


Sports Desk January 02, 2013
سڈنی : چائے کی تقریب میں مائیکل کلارک اور مائیک ہسی آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیرالڈا کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلیا نے دورہ بھارت کی تیاری کیلیے سڈنی میں اسپن وکٹ تیار کرلی، ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار کپتان مائیکل کلارک نے فٹنس ٹیسٹ دے دیا۔

ان کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان روشن ہے، اوپنر ایڈ کوان کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے دو اسپنر کھلائے تو ہمیں فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے فروری میں شیڈول دورہ بھارت کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے اس ٹور کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طورپر سڈنی میں اسپن وکٹ تیار کی گئی ہے،ایس سی جی کے کیوریٹر ٹوم پارکر کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس موجود مگر میچ کے آغاز تک یہ خشک ہوجائے گا۔

جس سے دونوں ٹیمیں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے پر غور کرسکتی ہیں۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کو بھارتی کنڈیشنز سے واقف کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ آسٹریلوی اوپنر ایڈ کوان کا کہنا ہے کہ ہمارے بھارت جانے میں ابھی 6 ہفتے باقی ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی پہلے وہاں چلے جائیں گے مگر ہم نے ابھی سے بھارتی سیریز کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

4

میں خود بھی سڈنی ٹیسٹ کے دوران اسپن کنڈیشنز کا سامنا کرنے کا منتظر ہوں بظاہر وکٹ اسپن کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے مگر میرے خیال میں یہ بہت زیادہ ٹرن نہیں ہوگی اگر سری لنکا دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترا تو یہ ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس سے ہمیں مستقبل کی سیریز کے پیش نظر سلو بولرز کو کھیلنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا پہلے ہی سری لنکا کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ جیت چکا ہے۔ دوسری جانب کپتان مائیکل کلارک نے ٹیم فزیو الیکس کے سامنے فٹنس ٹیسٹ دیا ، ان کے چہرے پر کسی قسم کی تکلیف کے کوئی آثار نہیں تھے اور نہ ہی ان کودوڑنے میں دقت پیش آرہی تھی جس کے بعد اس بات کا امکان روشن ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے دوران بھی ٹیم کی کمانڈ ان کے ہی ہاتھوں میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں