پاناما کیس میں جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرپیش کیاجارہاہے ترجمان تحریک انصاف

اطلاعات مل رہی ہیں کہ قطر سے مزید خطوط آنے والے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 26, 2017
جعلی طریقوں سے ریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف۔ فوٹو : فائل

ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے جب کہ عدالت کے باہر وفاقی وزرا وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس مالی تبادلوں کے شواہد نہیں، دلائل کے جواب میں نئی دستاویز بنائی جا رہی ہے اور جعلی طریقوں سے ریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے، مریم نواز کے دستخط سے 7 ملین پاؤنڈ کا قرضہ لیا گیا جب کہ کیپٹن صفدر کیسے گزارا کر رہے تھے کسی کو پتہ نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شادی شدہ خاتون زیر کفالت کی تعریف میں نہیں آتی

فواد چوہدری نے کہا کہ محکمہ مال میں پٹواریوں کی فوج بیٹھی ہے جب کہ وزرا دفتروں میں جا رہےہیں اور نا ہی سرکاری کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب بھی شریف خاندان کی کرپشن میں ان کے ساتھ مل گئے ہیں جب کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ قطر سے مزید خطوط آنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں