بجلی کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ بریفنگ کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں کل 7 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 8 روپے65 پیسے اور مقامی گیس سے5 روپے28 پیسے کی لاگت آئی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری

نیپرا نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید 36 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Load Next Story