ویمنز چیلنج کپ ہاکی سندھ کی لگاتار دوسری ناکامی

آرمی نے بھی 5-0 سے ہرا دیا، واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے میں ریلویز کو1-0سے زیر کر لیا


Sports Reporter January 02, 2013
آرمی نے بھی 5-0 سے ہرا دیا، واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے میں ریلویز کو1-0سے زیر کر لیا۔ فوٹو: فائل

پہلے ویمنز چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آرمی نے سندھ کو 5-0 سے آئوٹ کلاس کردیا۔

ریلوے کیخلاف واپڈا نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گرائونڈ ٹو پر کھیلے گئے پہلے میچ میں واپڈا نے سخت مقابلے کے بعد ریلویز کو 1-0 سے ہرا یا۔ پہلے ہاف میں کھلاڑی متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملہ آور ہوئے مگر دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی اپنی کوشش کو کامیاب نہ بنا سکا اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کے 65 ویں منٹ میں واپڈا کی عائشہ بشیر نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے میچ میں آرمی نے سندھ کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے آئوٹ کلاس کیا۔

2

فاتح ٹیم کی جانب سے ثنا ارشد نے میچ کے تیسرے منٹ میں گول کیا، شاہدہ نے 7 ویں منٹ میں انفرادی کوشش کو کامیاب بناتے ہوئے برتری دگنا کردی، شمشاد بشیر نے 22 ویں منٹ میں گول کرکے پوزیشن مستحکم بنائی، عائشہ رفیق نے 28 ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ میں پھینک کر اسکور 4-0 کردیا، 58 ویں منٹ میں ثنا راشد نے اپنا پہلا اور ٹیم کا پانچواں گول کیا،کل پہلے میچ میں واپڈا اور سندھ کی ٹیمیں دن ساڑھے 11 بجے مقابل ہونگی، بعد ازاں ریلویز اور پنجاب کا ٹکرائو ایک بجے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں