عمران خان عوام کے ووٹوں پر نہیں امپائر اور لاٹری پر یقین رکھتے ہیں خواجہ آصف
عمران خان نے سیاست کی طرح عدالت میں بھی موقف بدل لیا ہے، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست کی طرح عدالت میں بھی موقف بدل لیا ہے، ان کا عدالت میں موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے لیکن ہمارا شروع سے ایک ہی موقف ہے اور اسی موقف کی فتح ہوگی۔ عمران خان عوام کے ووٹوں اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امپائر یا کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے 3 نسلوں کا حساب نہیں دیا ہوگا لیکن نواز شریف کا جمہوری عمل اور عدالتوں پر اتنا ایمان ہے کہ انہوں نے اپنی 3 نسلوں کا جواب سپریم کورٹ کے سامنے پیش کردیا ہے، عمران خان اپنی خیر منائیں کیونکہ ان سے صرف پچھلی نسل کا حساب لے لیا جائے تو وہی کافی ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جس نے والدہ کے نام پر اسپتال بنایا اور پھر زکوۃ اکھٹی کرکے سٹے پر لگادی ہو، یہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق ہے، ہم ہر روز ایک نیا قدم ترقی کی طرف اٹھارہے ہیں جو عوام کو محفوظ مستقبل کی طرف لے کر جارہا ہے لیکن یہ لوگ اس کو روکنا چاہتے ہیں اور اس کی تباہی چاہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس میں قطری شہزادے کا ایک اور خط سپریم کورٹ میں پیش
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت اور (ن) لیگ کی کارکردگی نے ہمارے مخالفین کو بوکھلاہٹ اور شدید ذہنی کرب کا شکار کردیا ہے، اگر یہ سیاسی طور پر میچور ہوتے تو ہمارا مقابلہ کارکردگی سے کرتے جب کہ پاناما کیس صرف سیاسی مقدمہ ہے جس پر مخالفین سیاست کررہے ہیں اور درخواست گزاروں کا مقصد اس کا فیصلہ کروانا نہیں ہے، کبھی دھرنا دیتے ہیں تو کبھی پارلیمنٹ میں ڈرامے کرتے ہیں اور اب عدالت عظمیٰ کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کا اصل ہدف ہیجان پیداکرنا ہے اور 3 سال سے یہی کیا جارہا ہے، عمران خان نے سی پیک کی راہ میں دھرنے دے کر رکاوٹ ڈالی لیکن اس سے نقصان ہمارا نہیں ملک کا ہوا ہے، عمران خان جلن اور حسد کا شکار نہ ہوتے تو پاکستان آج بہت آگے بڑھ گیا ہوتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کی نام نہاد جمہوریت اورآمریت میں کوئی فرق نہیں، عمران خان
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایک دن فیصلہ کیا آنا ہے، اداروں سے عمران خان کی مرضی کے فیصلے آئیں تو وہ خوش ہیں لیکن اگر فیصلے انصاف کے آئیں تو نا خوش، جہاں جیت جائیں وہاں دھاندلی نہیں ہوتی لیکن ہار جائیں دھاندلی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھے گی لیکن آپ ہمیں کام نہ کرنے دیں اور دھرنے دیں تو اس سے پاکستان کا فائدہ نہیں ہوگا اور آخر میں عمران خان ہی ہاریں گے جب کہ خیبر پختونخواہ میں آپ کی حکومت ہے لیکن آپ وہاں کا رخ نہیں کرتے اور سندھ میں ہمارے بلاول بھٹو نہیں جاتے۔