284 رنز کی شراکت وارنر اور ہیڈ نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے

وارنر اور ہیڈ کی اننگز ون ڈے انٹرنیشنلز میں دوسری جبکہ آسٹریلیا کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ٹھہری


Sports Desk January 26, 2017
وارنر اور ہیڈ کی اننگز ون ڈے انٹرنیشنلز میں دوسری جبکہ آسٹریلیا کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ٹھہری۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 284 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی اننگز ون ڈے انٹرنیشنلز میں دوسری جبکہ آسٹریلیا کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ٹھہری، ایک روزہ کرکٹ میں سری لنکن جے سوریا اور تھرنگا انگلینڈ کے خلاف 286 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور شان مارش کی 246 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے سکاٹ لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی ملک کے اوپنرز کی یہ بڑی شراکت ہے، جے وردنے اور تھرنگا اس سے قبل 202 رنز بنا چکے ہیں۔ وارنر کے 179 رنز کسی بھی آسٹریلوی بیٹسمین کی تیسری بہترین انفرادی اننگز ہے، شین واٹسن 185 رنز کے ساتھ پہلے اور میتھیو ہیڈن 181 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف 369 رنز کا مجموعہ ایڈیلیڈ اوول پر کسی بھی ٹیم کی جانب سے بہترین سکور ہے، اس سے قبل یہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2005 میں پاکستان کے خلاف ہی 339 رنز بنا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں