عدلیہ کو پاناما کیس کا جلد ازجلد فیصلہ کرنا چاہئے خورشید شاہ  

دنیا میں تاثرجارہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم ایک دوسری ریاست کے خط کے پیچھے چھپ رہاہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک January 26, 2017
دنیا میں تاثرجارہا ہے کہ وزیراعظم ایک ریاست کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو پاناما لیکس کیس پر جلد ازجلد فیصلہ کرنا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو پاناما کیس پرجلد ازجلد فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ عوام فیصلے کے منتظر ہیں۔ نوازشریف ہمارے وزیراعظم ہیں لیکن دنیا میں تاثرجارہا ہے کہ وزیراعظم ایک دوسری ریاست کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جرمنی سے بھی مریم نوازسے متعلق کچھ دستاویزات سامنے آئی ہیں جب کہ حکومت میں خود تشویش ہے کہ جذباتی تقاریر کی جارہی ہیں اس سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: قطری شہزادے کا ایک اور خط سپریم کورٹ میں پیش

واضح رہے کہ پاناما کیس کی کارروائی سپریم کورٹ میں روز کی بنیاد پرجاری ہے جب کہ آج سپریم کورٹ نے مریم صفدر کے وکیل شاہد حامد کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں