پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم

صوبے میں تمام قانونی کارروائیاں اردو میں کی جائیں، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک January 26, 2017
دفاتر میں قانونی کارروائیاں بھی اردو میں عمل میں لائی جائیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب کے تمام سرکاری محکموں اور دفاتر میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے ماتحت تمام محکموں کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں اردو زبان کو رائج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، اردو میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی محکموں میں تمام قانونی اور دفتری کارروائیاں اردو میں کی جائیں اور تمام محکموں کی ویب سائٹس میں انگریزی کے بجائے اردو میں مواد شائع کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اردو نافذ نہ ہو سکی

واضح رہے سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان کے مکمل نفاذ کا حکم دیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں