پینتیس سال بعد کسی پاکستانی بیٹسمین کی آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف سنچری

یہ بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے

یہ بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے، فوٹو : فائل

بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین پر 35 سال بعد سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کا کیچ بننے سے قبل 109 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے۔ یہ بابر اعظم کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں چوتھی سنچری ہے، وہ 23میچز میں 6 ففٹیز سمیت 1168 رنز اسکور کر چکے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن علی ون ڈے میں 100 رنز دینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس نے دسمبر 1981 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 108 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور میچ میں پاکستان نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

Load Next Story