چوہدری نثار نے نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان معاہدہ معطل کردیا

نادرا کی مالی ترسیلات کیلیے کیے گئے معاہدے میں حکومت کی تحریری اجازت نہیں لی گئی، وزیرداخلہ


ویب ڈیسک January 26, 2017
نادرا کی مالی ترسیلات کیلیے کیے گئے معاہدے میں حکومت کی تحریری اجازت نہیں لی گئی، وزیرداخلہ، فوٹو؛ فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کی مالی ترسیلات کیلیے ماسٹر کارڈ سے کیے گئے معاہدے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی ڈیٹا بیس اتھارٹی نادرا کی مالی ترسیلات کے لیے ماسٹر کارڈ سے کیے گئے معاہدے کا نوٹس لے کر اسے معطل کردیا اور نادرا سے بھی جواب طلب کرلیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ حکومت کی تحریری اجازت حاصل کیے بغیر ہوا جس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی جب کہ معاہدے میں حساس نوعیت کے سیکیورٹی معاملات کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے لیکن غیر ملکی کمپنی کو نادرا ڈیٹا بیس تک کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے، نیشنل ڈیٹا بیس کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اور کسی ادارے کو اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں