آسٹریلوی کرکٹ میں بولر نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیدیا

کیرے نے اپنے اس اوور کی ہر گیند پر حریف سائیڈ کی وکٹ اڑائی۔


Sports Desk January 26, 2017
کیرے نے اپنے اس اوور کی ہر گیند پر حریف سائیڈ کی وکٹ اڑائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی کلب کرکٹ میں ایلیڈ کیرے نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

وکٹوریہ میں بیلارٹ کرکٹ ایسوسی کے زیرانتظام ایونٹ میں گولڈن پوائنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے کیرے ایسٹ بیلارٹ کیخلاف میچ میں اپنے ابتدائی 8 اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے، مگر نویں اوور میں انھوں نے تمام حساب چکتا کردیے، کیرے نے اپنے اس اوور کی ہر گیند پر حریف سائیڈ کی وکٹ اڑائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں