انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دیدی
کپتان ایون مورگن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی
انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
مہمان ٹیم نے 148 رنز کا ہدف باآسانی 11 بالز قبل صرف تین وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا، کپتان ایون مورگن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، وہ کشمیری اسپنر پرویز رسول کا پہلا شکار ثابت ہوئے، جوئے روٹ 46 پر ناقابل شکست رہے، قبل ازیں میزبان سائیڈ 7 وکٹ پر 147 رنز تک محدود رہی،مہندرا سنگھ دھونی نے 36 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، سریش رائنا 34 اور کپتان ویرات کوہلی بطور اوپنر 29 رنز بنا کر رخصت ہوئے، معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔