کیریئر کے ابتدائی ایام میں کام کو سنجیدہ نہیں لیتا تھا اکشے کمار

بینک بیلنس ٹھیک ٹھاک ہونے پر فلموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے رسک لینا شروع کیا، اکشے کمار


ویب ڈیسک January 26, 2017
بینک بیلنس ٹھیک ٹھاک ہونے پر فلموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے رسک لینا شروع کیا، اکشے کمار: فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے ابتدا میں زیادہ سے زیادہ پیسوں کے لیے فلمیں کرتا تھا اور اپنے کام کو سنجیدہ نہیں لیتا تھا۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار فلم نگری کے چند اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے تمام کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ خطروں کے کھلاڑی کی ہرسال 3 سے 4 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں جس کے باعث انہیں سب سے زیادہ کمائی والا اداکار بھی مانا جاتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق خود ہی بتا دیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ کیرئیر کے ابتدا میں زیادہ سے زیادہ پیسوں کے لیے فلمیں کرتا تھا اور اپنے کام کو سنجیدہ نہیں لیتا تھا لیکن جب مجھے لگا میرا بینک بیلنس کافی اچھا ہوگیا ہے تو پھر میں نے اپنے کرداروں کے حوالے سے رسک لینا شروع کیا اور کئی طرح کے مشکل کرداروں کو بخوبی نبھانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار اکشے کمارکی گزشتہ سال 4 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں جنہوں نے 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں