جنرل ر راحیل شریف کو فوجی قوانین کے مطابق اراضی الاٹ ہوئی آئی ایس پی آر

فوج کو بد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کاموجب بن سکتی ہے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک January 26, 2017
فوج کو بد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کاموجب بن سکتی ہے، فوٹو؛ فائل

KARACHI: آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو پاک فوج کی جانب سے الاٹ کی گئی زمین سے متعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی افسران، جوانوں کوزرعی زمین کی الاٹمنٹ پرگزشتہ کئی روزسے بحث وقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو زمین کی الاٹمنٹ سرکاری وفوجی قوانین کے طریقہ کار کے مطابق ہے اور اس طرح کی الاٹمنٹس آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوتی ہیں۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ رویہ اس وقت موجود اداروں میں موجودہ ہم آہنگی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے اور فوج کو بد نام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی کا موجب بن سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں