’’ترازو‘‘کاانتخابی نشان جماعت اسلامی کوملنے کاامکان
الیکشن کمیشن نے کل جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کے رہنمائوں کوطلب کیاہے.
جماعت اسلامی پاکستان نے آئندہ انتخابات کیلیے اپنے انتخابی نشان ترازو پر لڑنے کاعزم کااظہارکیاہے۔
قوی امکان ہے کہ کل جمعرات کوالیکشن کمیشن میںجماعت اسلامی کو ان کا پرانا انتخابی نشان الاٹ کردیاجائے،جماعت اسلامی کی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ آئندہ انتخاب میںکسی اتحادکاحصہ بننے کے بجائے اپنے نشان پر الیکشن لڑاجائے تاہم مختلف ہم خیال سیاسی جماعتوںسے انتخابی ایڈ جسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔اس سلسلے میںجماعت اسلامی کے رہنمائوںاور ن لیگ ،تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے درمیان ملاقاتیںہوچکی ہیں۔ شہبازشریف اورعمران خان منصورہ کے دورے کرچکے ہیں۔ جہاںانھوںنے جماعت اسلامی کیساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بارے تبادلہ خیال کیاہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا میںجماعت اسلامی اورجمعیت علماء اسلام ف اورمتحدہ مجلس عمل کے اتحاد سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے واضح امکانات موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل جمعرات کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمائوں کو طلب کیاہے تاکہ انتخابی نشان ترازوکی الاٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیاجاسکے۔جماعت اسلامی کامؤقف ہے کہ چونکہ جماعت اسلامی ترازوکے انتخابی نشان پر پہلے بھی الیکشن لڑچکی ہے اور آزادکشمیر، بنگلہ دیش اور انڈیا میں بھی جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ترازو ہی ہے اسی لیے ترازو کا انتخابی نشان انہیں الاٹ کیاجائے اس لیے قوی امکان ہے کہ جماعت اسلامی کو ترازوکا انتخابی نشان الاٹ کردیاجائے۔