والدین کے حقوق

والدین کی آواز سے اپنی آواز کو پست رکھنا چاہیے۔

والدین کے لیے استغفار کرنا، اگر وہ مسلمان ہوں۔ فوٹو : فائل

ماں باپ کے لاتعداد حقوق میں سے چند کا تذکرہ:

٭ والدین کے ساتھ تواضع سے پیش آنا۔
٭ ان پر دولت خرچ کرنا، اﷲ ایسے مال کا حساب نہ لے گا۔
٭ انہیں کسی بھی قسم کی ایذاء و تکلیف نہ پہنچانا۔
٭ ان کی آواز سے اپنی آواز کو پست رکھنا۔
٭ ان کے ساتھ نرمی سے کلام کرنا۔
٭ والدین کی خدمت خود کرنا اور انہیں کسی اور کے حوالے نہ کرنا۔
٭ اپنے نسب کو انہی کی طرف منسوب کرنا۔
٭ جائز امور میں والدین کی اطاعت کرنا، خواہ وہ مشرک ہی کیوں نہ ہوں۔
٭ ماں باپ کی طرف محبت اور الفت کی نظر سے دیکھنا کہ اس پر حجِ مبرور کا ثواب ہے۔
٭ ان کی اجازت کے بغیر حج، جہاد اور طلبِ علم کے لیے بھی نہ جانا۔
٭ ان کی خدمت سے گریز نہ کرنا۔
٭ اگرچہ والدین مشرک ہوں پھر بھی ان کی خدمت کرنا۔
٭ والدین کے آگے نہ چلنا۔

٭ ان کے سامنے مجلس میں صدر مقام پر نہ بیٹھنا۔
٭ ماں باپ کا نام لے کر نہ پکارنا۔
٭ کسی کے والدین کو بُرا نہ کہنا کہ وہ سبب ہوگا، اپنے والدین کو بُرا کہلانے کا۔
٭ والدین کے عزیز و اقارب کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔
٭ ان کے احباب کے ساتھ عظمت و خدمت کا برتاؤ کرنا۔
٭ والدین کے انتقال پر تجہیز و تکفین کا انتظام کرنا۔
٭ ان کی نماز جنازہ پڑھانا یا پڑھنا۔
٭ والدین کے وعدوں کو پورا اور جائز وصیت کو نافذ کرنا۔
٭ ان کے لیے صدقہ و خیرات کا اہتمام کرنا۔
٭ ماں باپ کی قبور کی زیارت کرنا۔
٭ ان کے لیے متواتر دعائے خیر کرتے رہنا۔
٭ والدین کے لیے استغفار کرنا، اگر وہ مسلمان ہوں۔
٭ اگر کوئی ان کی تعریف کرے تو اس کا حق ادا کرنا۔
٭ والدین کے سامنے تابعدار غلام کی طرح رہنا۔
٭ یاد رکھیے حقِ خدمت میں ماں مقدم اور حقِ احترام و عظمت میں باپ مقدم ہے۔
(بہ حوالہ دروسِ ترمذی جلد 2، صفحہ 226)
Load Next Story