افغانستان آپریشن جھڑپیں کمانڈروں سمیت داعش و طالبان کے 60 جنگجو ہلاک

بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا، افغان وزارت دفاع وداخلہ کے بیانات


APP January 27, 2017
ارزگان اورزابل میں بھرپورکارروائیاں جاری، افغان وزارت دفاع وداخلہ کے بیانات۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی علاقے میں آپریشن کے دوران 60عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔ امریکا نے افغان ایئرفورس کی معاونت کے ضمن میں 9.3ملین ڈالر کے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع اوروزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونیوالے بیانات میں کہا گیاہے کہ جنوبی صوبے ارزگان اورزابل میں طالبان اورداعش کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اوراب تک60سے زائد عسکریت پسندہلاک ہوچکے ہیں جن میں طالبان اورداعش کے کئی کمانڈربھی شامل ہیں جبکہ یہ کارروائیاں ارزگان کے علاقے ترین کوٹ اورملحقہ علاقوں میں کی گئی جہاں طالبان اور داعش کی قوت میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ایئرفورس کی معاونت کے ضمن میں اے اے آئی کارپوریشن کو9.3ملین ڈالرکاکنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ میری لینڈ میں قائم یہ فرم افغان ایئرفورس کو لاجسٹک سپورٹ اور تربیتی خدمات فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں