نادرا نے کھوکھرا پار سرحد پر بارڈرمینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا

نظام پاکستان کے امیگریشن قوانین کی روشنی میں ترتیب وتشکیل دیاگیاہے،ترجمان نادرا


Staff Reporter January 02, 2013
نظام پاکستان کے امیگریشن قوانین کی روشنی میں ترتیب وتشکیل دیاگیاہے،ترجمان نادرا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے کھوکھراپارسرحد پرانٹیگریٹڈبارڈر مینجمنٹ سسٹم(آئی بی ایم ایس) نصب کردیاہے۔

کھوکھراپارپاکستان کاپہلا ریلوے لنک ہے جس پریہ سسٹم لگایاگیاہے۔نادراکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ یہ نظام خاص طور پر پاکستان کے امیگریشن قوانین کی روشنی میں ترتیب و تشکیل دیا گیا ہے ، جو غیر قانونی داخلے،جعلی دستاویزات کے استعمال، انسانی اسمگلنگ اوردیگرسفری بے قاعدگیوںکوروکنے میں مدددیتاہے ، کھوکھراپاربارڈراسٹیشن پر نظام لگائے جانے کے بعدتمام مسافروں کی آمداورروانگی اس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔

04

ترجمان نے کہا کہ نظام کوویزا جاری ہونے سے لے کرملک سے روانگی اور آمد تک کے پورے عمل کو دستاویزی شکل دینے اوراسے محفوظ کرنے کے لیے تشکیل دیاگیاہے تاکہ غیرقانونی انسانی اسمگلنگ اوراس کے ساتھ ساتھ ملک میںآنے والے غیرقانونی تارکین وطن اوریہاں سے غیر ممالک فرار ہونے والے عناصر کی روک تھام کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں