مسجد اقصیٰ پراسرارئیلی فوج کا دھاوا القدس میں خوفناک جھڑپیں

امام مسجد گرفتار، دھاوے کے بعد اہالیان القدس مشتعل


News Agencies July 28, 2012
امام مسجد گرفتار، دھاوے کے بعد اہالیان القدس مشتعل , فوٹو رائٹرز

لاہور: اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر بولے گئے دھاوے کے بعد اہالیان القدس سخت مشعل ہوگئے اور مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان خوفناک جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ کفر عقب، قلندیا اور رس العامود میں زیادہ شدید تھیں جن میں متعدد فلسطینی نوجوان اور تین اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ اور اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور مسجد اقصی کے دروازے بند کرکے وہاں پر موجود معتکفین کو زبردستی باہر نکال دیا، اس دوران مسجد کے امام کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد سارے القدس میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے رمضان المبارک میں خصوصی طور پر یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصی میں داخل ہوکر اپنی تلمودی عبادات ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انتہا پسندیہودیوںکی حفاظت کے لیے اسرائیلی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار مسجد میں موجود ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں