چلی میں جنگل کی آگ رہائشی علاقوں تک جا پہنچی 7 افراد ہلاک

آگ 90 مختلف مقامات پر لگی ہوئی ہے جس نے 180 ہزار ہیکٹرز پر محیط علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔


ویب ڈیسک January 27, 2017
چلی کے وسطی جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ کو موجودہ دور کی سب سے خطرناک آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر رہائشی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں مکانات بھی تباہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے وسطی جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ آگ نے جنگل کے بعد بڑے پیمانے پر رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ 90 مختلف مقامات پر لگی ہوئی ہے جس نے 180 ہزار ہیکٹرز پر محیط علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آگ کو بجھانے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا فائر فائٹنگ جہاز بھی چلی میں موجود ہے جبکہ مقامی افراد نے حکام پر آگ بجھانے میں غفلت برتنے کاالزام بھی لگایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چلی کے جنگلات میں آتشزدگی سے 11 ہزار سے زائد افراد بے گھر

آتشزدگی کے باعث چلی کے علاقے سینٹا اولگا میں 7 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 300 کے قریب زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق آگ کی زد میں آکر 1500 سے زائد مکانات مکمل طور پر خاکستر ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے، اس کے علاوہ کئی اسکول اور کالجز سمیت ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور سینکڑون مویشی بھی مارے گئے۔ متاثرہ علاقوں سے 1200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چلی کے وسطی جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ کو موجودہ دور کی سب سے خطرناک آگ قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |