کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری 260ارب روپے لاگت آئے گی ای سی سی کا اجلاس

27 اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، لوگوں کو سفر کی سستی اور تیز ترین سہولت دستیاب ہوگی

ورلڈ فوڈ پروگرام کوپاسکوکے ذخائرسے 62 ہزار ٹن گندم فروخت کرنے کی اجازت فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 260 ارب روپے کے کراچی سرکلرریلوے پروجیکٹ کی منظوری دیدی جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کوپاسکوکے ذخائرسے 62 ہزارمیٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔

ای سی سی کااجلاس وزیر خزانہ واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہوا ۔اجلاس میں وزارت ریلویزنے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے منصوبہ کیلیے کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کوآن لینڈنگ چارجزمعاف کرنے کی سمری منظوری کیلیے پیش کی جس کی ای سی سی نے منظوری دیدی۔ کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) جدید سفری نظام کے اس منصوبے کیلیے 2.4 ارب ڈالرکاقرضہ محض 0.2 فیصدکے رعایتی شرح سودپردے گی۔




منصوبے کی کل لاگت کا 6.5 فیصدجوکہ 169.6 ملین ڈالرہے وزارت ریلوے خود فراہم کرے گی ۔منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک کی لمبائی 86 کلومیٹرہوگی اورشہر کے مختلف مقامات پر 27 اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے ۔کمیٹی نے وزارت ریلوے کی بزنس ایکسپریس کی ساخت میںتبدیلی کے حوالے سے سمری کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے سفارشات کی بھی منظوری دی ۔ای سی سی نے ایل پی جی کی پیداواراورتقسیم کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنزکی بھی منظوری دی ہے۔کمیٹی نے ای سی سی نے ورلڈ فوڈ پروگرام کوافغانستان میں فراہم کرنے کیلیے40 ہزارمیٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story