پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ کارفرما ہے مریم اورنگزیب

عمران خان کی ذہنی حالت مسترد شدہ شخص کی عکاسی کرتی ہے جس پرصرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، وزیر مملکت


ویب ڈیسک January 27, 2017
گزشتہ روز عمران خان نے پارلیمنٹ کےاندرحملہ کیا ایک وقت ایسا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ پرباہرسے حملہ کیا تھا، مریم اورنگزیب : فوٹو : فائل

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ ہے جس کے وڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں، سپریم کورٹ میں مخالفین کی جانب سے کاغذ لہرا کر کہا جا تا ہے یہ ثبوت ہیں اوران کیسز کا ذکر کیا گیا جن سے وزیراعظم بری ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مخالفین مریم نوازاوراسحاق ڈار سے خوف زدہ ہیں، اسحاق ڈارکی قابلیت کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے اسحاق ڈار ایسے کئی سوالات کےجواب دے چکے ہیں اسحاق ڈارجیسی قابلیت پی ٹی آئی کے کسی رکن میں نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انصاف کی فراہمی تک پاناما کیس سنتے رہیں گے

وزیرمملکت نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں نواز شریف 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں جب کہ عمران خان سے صرف اپنا جواب نہیں دیا جا رہا وہ اب سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں یہ لوگ 2018 میں بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومتی اوراپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت مسترد شدہ شخص کی عکاسی کرتی ہے جس پر صرف افسوس ہی کیاجاسکتا ہے، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے بھی عمران خان کی سوچ ہے، ماضی میں انہوں نے پارلیمنٹ پرباہرسے حملہ کیا تھا اور گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ۔تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے وڈیو شواہد موجود ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں لانے سے بہتر ہے اسے بند کر دیا جائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں