لانگ مارچ کے لیے الطاف حسین کی صاحبزادی نے ایک ہزار پائونڈ کا عطیہ دیا

یہ رقم افضاالطاف نے اپنی پاکٹ منی سے اداکی جوانھوں نے اپنے گلک میں قطرہ قطرہ کرکے جمع کی تھی۔


Express Desk January 02, 2013
یہ رقم افضاالطاف نے اپنی پاکٹ منی سے اداکی جوانھوں نے اپنے گلک میں قطرہ قطرہ کرکے جمع کی تھی۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے''سفرانقلاب پاکستان''جلسہ عام کے شرکا سے خطاب کے دوران اپیل کی ہے کہ14جنوری کواسلام آباد میں ایم کیوایم اورمنہاج لقرآن تحریک کے عوامی لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے نقدعطیات جمع کرائیں۔

اس اپیل پرپنڈال میں موجود لاکھوں شرکاجن میں بزرگ،خواتین،نوجوان اور ایم کیوایم کے کارکنان نے نقدعطیات جبکہ خواتین نے اپنے زیورات بھی عطیہ کیے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضا الطاف نے اپنے والد الطاف حسین کی اپیل پرلانگ مارچ کے لیے ایک ہزاربرطانوی پائونڈ،اپنے کھلونے اورکپڑوں کاعطیہ دیا۔یہ رقم افضاالطاف نے اپنی پاکٹ منی سے اداکی جوانھوں نے اپنے گلک میں قطرہ قطرہ کرکے جمع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں